نئی دہلی، 3؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )پانی اور بجلی کے استعمال کو کم کرکے نصف کرنا اور قابل تجدید توانائی اور پبلک ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا اگلے 20سالوں کے لئے حکومت کی شہری ترقی کی حکمت عملی کے اہم عناصر ہیں۔یہ بات آج جاری ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔رہائش اور شہری غربت کے خاتمے کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے عالمی یوم رہائش پر آج انڈیا ہیبٹ تھری نیشنل رپورٹ جاری کی۔یہ رپورٹ ایکواڈور کے کوٹو اس ماہ کے آخری عشرے میں اقوام متحدہ رہائش گاہ کانفرنس ے پہلے جاری کی گئی ہے۔اس کانفرنس میں اگلے 20سالوں کے لئے نئے عالمی شہری ایجنڈا اپنایا جائے گا۔نائیڈو نے کہا کہ شہری ترقی کے لئے ہندوستان کی حکمت عملی کی منشا شدید اقتصادی ترقی کے لئے بڑھتے ہوئے شہری بنانے کے استعمال کو بڑا محرک بنانا ہے،ساتھ ہی خود کو پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کا تدارک کرنے کے لئے مصروف عمل بھی کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیلنج پائیدار ترقی کو یقینی بناتے ہوئے ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی شہری آبادی کی وجہ سے ہونے والی اقتصادی ضرورت کا فائدہ لینے کا ہے۔